نئی دہلی: دہلی والوں نے آج ایک مرتبہ پھر دھند اور فضائی آلودگی کی ‘انتہائی خراب زمرہ’ والي صبح میں آنکھیں کھولیں۔ حد بصارت کی کم سطح کی وجہ سے 13 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا اور تقریباً 36 تاخیر سے چل رہی ہیں۔
سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سي پي سي بی) سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق صبح 10 بجے قومی راجدھانی کے جنرل ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 386 تھا جو بہت ہی خراب زمرے میں آتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سیلیس درج کیا گیا اور صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 100فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
دن میں موسم صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔ کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.3ڈگری سیلسیس درج کیاگیا تھا جو معمول سے پانچ ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہے ۔
ذرائع کے مطابق حد بصارت کی کم سطح اور دیگر وجوہات سے ٹرین خدمات اور فضائی سروس بھی متاثر ہوئی ہیں ۔
وزیراعظم نریندر مودی نے فضائی آلودگی کے بارے آگاہ کرنے والے اے کیو آئی کی شروعات اپریل2015 میں کی تھی ۔ فضائی آلودگی کا مطلب ہوا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور کاربن مونوآکسائڈ کی مقدار عالمی ادارہ صحت کے معیار سے زیادہ ہونا ہے ۔
ڈاکٹروں کے مطابق فضائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں میں دمہ اور دل کی بیماریوں سمیت مختلف اقسام کی بیماریاں ہونے کا خدشہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔