واشنگٹن : امریکہ کے ایک سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اوراسلامی انقلاب کاسب سے بڑا دشمن رہا ہے اور1979 ء میں اسلام انقلاب کی کامیابی کےبعد سے ہی امریکہ اوراسکے اتحادی اسلامی نظام کے خلاف سازشیں کرتے آرہے ہیں ۔
’’مارکس پپاڈوپولس‘‘نے کہاکہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اوراسلامی انقلاب کاسب سے بڑا دشمن رہا ہے اور1979 ء میں اسلام انقلاب کی کامیابی کےبعد سے ہی امریکہ اوراسکے اتحادی اسلامی نظام کے خلاف سازشیں کرتے آرہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ایران کے بعض شہروں میں مہنگائی اور بعض اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں براہ راست امریکہ کا ہاتھ ہے کیونکہ امریکہ ایرانی قوم اوراسلامی انقلاب کاسب سے بڑا دشمن ہے۔
امریکی سیاسی مبصر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے کرنے والوں میں بعض ملک کے داخلی امور میں اغیار کی مداخلت کے مخالف ہیں اوروہ بڑھتی مہنگائی کے خلاف حکومت کی طرف سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن مظاہرین میں ایسے بعض شر پسند عناصر بھی ہیں جو امریکہ کے احکامات پر عمل پیرا ہیں ۔
ایک اورامریکی تجزیہ کار الیگزنڈرآزادگان نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر یکطرفہ ظالمانہ پابندیوں کا مقصد ایران کے اندر بعض طبقات میں افراتفری پید اکرکے اسے ایک سیاسی رنگ دینا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی ایران مخالف ظالمانہ پابندیوں کا مقصد اس اسٹریٹجک ملک میں افراتفری پیدا کرنا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے اس ملک کی معیشت کو ایک ہتھیار کی طرح استعمال کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند روزمیں اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض شہروں میں مہنگائی اور بعض اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے ہوئے تاہم اس قسم کے بعض مظاہروں میں منصوبہ بند سازش کے تحت کشیدگی پھیلانے والے عناصر شامل ہوگئے اورانہوں نے رپورٹوں کے مطابق بنکوں سرکاری اورعوامی املاق کو نقصان پہنچایا اوراستعماری قوتوں بشمول امریکہ،برطانیہ ،کینیڈا اوراغیار سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے ایسے افراد کی حمایت کی اورکوشش کی کہ اس قسم کی کاروائیوں کو ملک میں بدامنی کی شکل میں بدل دیں۔