بارہ بنکی: اترپردیش میں بارہ بنکی کے سفدر گنج علاقے میں گھنے کہرے کی وجہ سے جیپ کے پلٹنے سے تین افراد جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد سے لکھنؤ جا رہی جیپ کہرے کی وجہ سے سفدرگنج علاقے میں دادرا کے پاس پلٹ گئی جس سے اس پر سوار 48 سالہ کرشن کمار، 45 سالہ گڑیا اور 32 سالہ سنتوش کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ہلاک شدگان افراد لکھنؤ کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی آٹھ افراد کو ضلع کلینک میں داخل کیا گیا ہے ۔سنگین حالت دیکھتے ہوئے جگ پرساد کو لکھنؤ کے ٹراما سینٹر بھیجا گیا ہے ۔اس کی حالت نازک ہے ۔