ہمیر پور: اترپردیش میں ہمیر پور کے سمیرپور علاقے میں گزشتہ 48 گھنٹے میں ٹھنڈ لگنے سے بیمار سات افراد کی موت ہونے کی تحقیقات ایس ڈی ایم (صدر) راہل یادو نے شروع کر دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق گرام پردھان شیتل کوری نے ایس ڈی ایم کو بتایا کہ گاؤں میں مہاویر نگم (70) ، بھورا یادو (50)، جمیل خاں (70)، بندا کشواہا (40)، ماتادین کشواہا (38)، رجوا کٹار (60) ، راجیش نشاد (25) وغیرہ ضلع میں شدید ٹھنڈ کی وجہ سے بیمار ہو گئے تھے ۔
ان لوگو ں نے گاؤں میں ہی ڈاکٹرو ں سے علاج کرایا۔ لیکن کوئی راحت نہیں ملی اور دو دن کے اندر انگوھٹا گاؤں میں سات لوگوں کی موت ہو گئی۔ دریں اثناء، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام لوگوں کو سردی لگی تھی اور ان کا علاج کیا گیا۔ گرام پردھان کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد غریب طبقے کے ہیں۔ مسٹر یادو کا کہنا ہے کہ وہ گاؤں جاکر تحقیقات کر رہے ہیں۔ جانچ کے بعد ہی معاملہ سامنے آئے گا۔