حکومتی اقدامات پر تنقید کرنے پر سعودی شہزادہ عبد اللہ بن سعود بن محمد کو ملازمت سے بر طرف کردیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادہ عبداللہ بن سعود بن محمد میری ٹائم اسپورٹس فیڈریشن کے سربراہ تھے تاہم اب ان کی جگہ ایک ملٹری آفیسر کو عہدہ دیا گیا ہے۔
برطرف سعودی شہزادہ کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات میں شہزادوں کی گرفتاری پر سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
آڈیو میں شہزادے کا کہنا تھا کہ کرپشن الزامات میں گرفتار 11 سعودی شہزادوں کی گرفتاری کے لیے بیان کی گئیں وجوہات بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سعودی حکومت نے سیاسی وجوہات کی بناء پرکرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت کریک ڈاون کرتے ہوئے شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادوں، 4 وزراء اور درجنوں سابق وزرا اور اہم شخصیات کو گرفتار کرلیا تھا۔