ہیملٹن ۔ موجودہ ون سیریز میں ہندوستانی گیند بازوں کو ناکام ثابت کرنے والی نیوزی لینڈ کی حکمت عملی کا انکشاف کرتے ہوئے بلے باز راس ٹیلر نے کہا کہ کیویوں نے ہندوستانی اسپنروں کو وکٹ نہیں گنوانے پر توجہ مرکوز رکھا تاکہ باقی گیند باز دباؤ میں آ جائیں ۔ نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فتح سبقت بنا لی ہے ۔سیریز میں اس کی اچھے کارکردگی کی بنیاد درمیان کے اووروں میں ٹیلر اور کین ولیمسن کی بلے بازی رہی جس نے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی ۔ پہلے تینوں میچ میں پہلے بلے بازی کرنے کے بعد کل میزبان نے ہدف کا تعاقب کیا اور ایک بار پھر ٹیلر اور ولیمسن ہندوستان پر بھاری پڑے ۔ ٹیلر نے کہا ، کل اسپنروں کو کھیلنا مشکل ہو رہا تھا ۔ روندر جڈیجہ کے پہلے کچھ اووروں میں بلا گیند کو چھو نہیں پا رہا تھا ۔ اس نے بہت اچھی گیند بازی کی اور اسے کچھ وکٹ مل جاتے تو ہماری لے بگڑ سکتی تھی ۔ انہوں نے کہا ، میں نے اور نیوزی لینڈ میں کھیلا ہے اور یہاں اتنا ٹرن نہیں ہوتا کہ آپ فرنٹ فٹ پر کھیل سکتے ۔ اب ہماری حکمت عملی بیک فٹ پر کھیلنے کی ہے ۔ انہوں نے کہا ، کین ا سپن کو بخوبی کھیلتے ہیں اور ہمیں پتہ تھا کہ اگر اسپنروں کو کھیل گئے تو ان کے پانچویں اور چھٹے گیند باز پر دباؤ بنا سکتے ہیں اور ہم نے یہی کیا ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ون ڈیسیریز میں شکست دینے پر نیوزی لینڈ میں خوشی کے شادیانے بجائے جارہے ہیں۔ عالمی چمپئن کے خلاف سیریز جیت کر کیویز نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کہ آئندہ برس ورلڈ کپ میں وہ ہر ٹیم کیلیے مشکل حریف ثابت ہوں گے۔میگا ایونٹ کی میزبانی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کریں گے۔ ون ڈے سیریز میں 3-0 سے برتری لینے کے بعد کیوی ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم خوشی سے پھولے نہیں سمارہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ان کے کیریئر کی بہت شاندار فتح ہے۔ تجربہ کار بیٹسمین راس ٹیلر اور فاسٹ بولر کائل ملز نے فتح گر کردار ادا کیا، دونوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ میک کولم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جنوبی افریقا اور انگلینڈ میں بھی ون ڈے سیریز میں سکہ جمایا لیکن ہندوستان کو زیر کرنا بہت ہی بڑی کامیابی ہے۔