رنگون :وسطی میانمار کے دوردراز علاقوں میں آج علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق اس کی شدت ریختر پیمانہ پر چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اس کا مرکز میانمار کے دارالحکت رنگون کے شمال مغرب میں 176 کلومیٹر دور اور فیو شہر کے مغرب میں 40 کلومیٹر دور زمین سے دس کلومیٹر نیچے تھا۔فیو کے مقامی رہنما تھیٹ سین نے بتایا کہ کسی بھی قسم کے جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔انہوں نے رائٹرکو فون پر بتایا کہ زلزلہ بہت طاقتور تھا اور اس کے جھٹکے تین مرتبہ محسوس کئے گئے فی الحال کسی قسم کے نقصان کی خبر نہیں آئی ہے ۔