پرتاپ گڑھ: اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے پچیس کلو میٹر مسافت پر واقع تھانہ پٹّی کوتوالی علاقے کے کنجا سرائے غلامی گاوُں میں بدھ کو دن دہاڑے چند بدمعاش بینک کے ٹائنی برانچ کے فرنچائزی کو گولی مار کر لاکھوں روپیہ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
ایس ایچ او راجیش کمار نے بتایا کہ موضع کنجا سرائے غلامی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ٹائنی برانچ کا باس دیو ورما (35) فرنچائزی ہے ۔ آج صبح گیارہ بجے اس نے جیسے ہی دفتر کھولا کہ بائک پر سوار بدمعاشوں نے گولی مار کر ڈیڑھ لاکھ روپیہ لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ۔ شدید زخمی حالت میں ضلع اسپتال لایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوئے میڈیکل کالج الہ آباد منتقل کر دیا ۔ شکایت پر کیس درج کیا جائے گا ۔وقوعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔