ینگون : میانمار کے رخائن میں بدھ مت اراکان سلطنت کے اختتام کا جشن منانے کے لئے جمع بھیڑ نے تشدد اختیار کر لیا جس پر قابو پانے کے لئے میانمار پولیس کی جوابی کارروائی میں سات مظاہرین ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ۔
صوبہ رخائن کے سیکرٹری تن ماونگ سوے نے بتایا کہ کل ریاست کے مروک یو میں مظاہرین اراکان سلطنت کے اختتام کی سالانہ تقریب میں شامل ہوئے تھے ۔
انہوں نے کہا ”پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پہلے ربڑ کی گولیاں چلائیں لیکن کچھ لوگوں نے پولیس سے بندوقیں چھیننے کی کوشش کی جس کے جواب میں سیکورٹی فورسز کو گولیاں چلانی پڑیں”۔مسٹر سوے نے کہا کہ 200 برس قبل اراکان سلطنت کے اختتام کی سالانہ تقریب کے موقع پر تقریبا 4،000 افراد نے سرکاری عمارت کو گھیرلیا۔منتظمین نے اجتماع کے لئے مقامی انتظامیہ سے اجازت نہیں لی تھی۔واضح ر ہے کہ رخائن کو اراکان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ یہ میانمار حکومت کی جانب سے تسلیم شدہ 135 نسلی گروپوں میں سے ایک ہے ۔