لکھنؤ ۔ریزروبینک آف انڈیا کے ہدایت کے مطابق سرکاری زبان کے استعمال اور اس کو فروخت دینے کے لئے ہر ماہ ایک ہندی ورکشاپ کا انعقاد ضروری ہے ۔ ا س کے تحت سنڈی کیٹ بینک کے رجنل دفتر لکھنؤ میں ۲۹ جنوری کو ایک ر وزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا افتتاح اسسٹنٹ جنرل ایس پی شرما اور ابھئے کمار نے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ہندی ہماری سرکاری زبا ہے اور یہ عالمی زبان بننے کی جانب گامزن ہے۔ اس موقع پر چیف منیجر وجئے کمار ریڈ ی اور اسعد حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ورکشاپ میں ۲۸ نئے برانچ منیجروں نے حصہ لیا۔