وٹامنز کو انسانی خوراک کا اہم حصہ قرار دیا جاتا ہے اورانسانی جسم کو وٹامنز مطلوبہ مقدار میں نا ملنے کا نتیجہ مختلف قسم کی بیماریوں میں سامنے آسکتا ہے اس لئے ان کا استعمال تندرست زندگی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ چین میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق وٹامن بی کا مسلسل استعمال فالج سے بچاو میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ 55 ہزار مریضوں پر کی گئی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی کہ وٹامن بی سے بھرپور اشیا کے استعمال سے فالج جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے اور ایسا کرنے سے فالج کے خدشات تقریبا سات فی صد تک کم رہ جاتے ہیں