نئی دہلی : وزیر خزانہ ارون جیٹلی آج پارلیمنٹ میں 2018-19کیلئے عام بجٹ پیش کیا ۔ انہوں نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ ہندوستان کی معیشت تیزی سے بہتر ہورہی ہے ۔ یہ دنیا میں ساتویں سب سے بڑی معیشت بن گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کسانوں کی انکم میں اضافہ کیلئے بھی نئے اعلانات کئے ۔
وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ ہم ریاستوں کے ساتھ مل کر تعلیم کے معیار کو بہتربنانے کیلئے کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ از آف ڈوئنگ بزنس کے ذریعہ ہماری حکومت متوسط طبقہ اور غریبوں کی زندگی بہتر بنا رہی ہے ۔ فصل کی مانگ اور قیمت طے کرنے کیلئے الگ نظام ہوگا ۔بیالیس میگا فوڈ پارکس بنائے جائیں گے ۔ 2022 تک ہر شہری کو اپنا گھر مہیا کرانے کا حکومت کا ہدف ہے ۔