حیدرآباد:تلگو ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے صدرنشین ایس نرنجن اور روٹس ہیلت فاونڈیشن کے چیرمین وجئے بھاسکر نے کہا ہے کہ کینسر کے سبب ہر سال کئی افراد کی موت ہوتی ہے ۔
اس ماہ کی چار تاریخ کو آندھراپردیش کے اندراگاندھی میونسپل اسٹیڈیم میں بسواتاراکم انڈو امریکن اسپتال کے اشتراک سے فائیو کے رن کا اہتمام کیاجائے گا ۔ اس سلسلہ میں بندر روڈ ایم وی آر مال علاقہ سے ریلی نکالی گئی ۔اس ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔فائیو کے رن میں شرکت کرنے والے افراد کی کینسر کی مفت جانچ کی جائے گی ۔اس ریلی کا مقصد اس بیماری کے تعلق سے عوام میں بڑے پیمانہ پر شعور بیدار کرنا ہے ۔