لکھنؤ، 30 جنوری (یو این آئی) ملک میں د ہشت گردانہ واقعات کے بڑھتے ہوئے اندیشوں کے درمیان لکھنؤ میں اے ٹی ایس کمانڈو ٹریننگ سینٹر کی تعمیر کی جائے گی۔ ریاستی حکو مت نے اس کے لئے 23 کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔اس کے علاوہ ہاتھرس کے ہساین، بدایوں کی اللہ پور اور اٹاوا کے چبیا تھانے میں سیکورٹی فورسیز کی 18ء18 رہائشی عمارتوں کی تعمیرکرائی جائے گی۔چیف سکریٹری (داخلہ) انل کمار گپتا نے بتایا کہ ہاتھرس کے تھانہ ہساین میں 18 رہائشی عمارتوں کی تعمیر کیلئے 90ء89 لاکھ اور ضلع بدایوں کے اللہ پور تھانہ میں 18 لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں۔