کانپور (نامہ نگار)ایس ایس پی کانپور شہر یششوی یادو کے ذریعہ جرائم اور مجرمین کے خلاف شروع کی گئی مہم کے سسلسلہ میں کرائم برانچ کی اطلاع پر ایس پی مشرق کی ہدایت اور سی او بابوپوروا کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل کی گئی تھی۔ ٹیم نے بین الریاستی سیکس ریکٹ کا انکشاف کیا تھا۔ٹیم نے شیام نگر کے ایک گھر سے آٹھ لڑکیوں اور ۹لڑکوں کو گرفتار کیا تھا ۔ پوچھ گچھ کے دوران سیکس ریکٹ چلانے والی عورت نے بتایا کہ جتندر اور وہ خود اس ریکٹ کی سرغنہ ہے۔ جتندر لڑکیاں فراہم کراتاہے اورکچھ لڑکیاں باہر سے پچیس ہزار روپئے ہفتہ اور ماہانہ ایک لاکھ بیس ہزار روپئے ایک لڑکی کودیتاہے۔گرفتار لڑکیوں میں سے ایک لڑکی کاتعلق گورکھپور سے اور دوسری لڑکی کا تعلق دارجلنگ سے ہے دیگر لڑکیاں کانپور اور قرب وجوار کے اضلاع سے روزانہ آتی جاتی ہیں۔لڑکیاں گاہکوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے فیس بک
اور واڈسپ کا استعمال کرتے ہوئے فوٹو گراف اور دیگر تفصیلات طے کرتی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جنسی کاروبار نابالغ لڑکیوں کا زبردستی استعمال کیا جارہاہے ۔ پولیس نے تین نابالغ لڑکیوں کی نشاندہی کی ہے جس کا طبی معائنہ کرایا جائے گا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ ، موبائل، موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔ انکشاف کرنے والی ٹیم نے چکیری ایس او اے کے سنگھ ،ا یس آئی انیتا سارتھی، کانسٹبل منجو سنگھ، کرائم برانچ کے سنجے سنگھ ، گھن شیام یادو، جناردن گورو، پروین، عبدالقادر اور ارجو سنگھ وغیرہ کو ایس ایس پی نے پچاس ہزار روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا۔