اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر اس پوسٹ کو شیئر کریں Messenger اس پوسٹ کو شیئر کریں ای میل شیئر
بافٹا ایوارڈ حاصل کرنے والے چند فنکاروں کو یہاں اپنی ٹرافی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے
برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ یعنی بافٹا ایوارڈز میں اپنی بیٹی کے لیے انصاف حاصل کرنے پر مبنی فلم ‘تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، مسوری’ کی دھوم رہی۔
اس فلم کو مجموعی طور پر پانچ ایوارڈز ملے جن میں بہترین فلم، بہترین برطانوی فلم اور بہترین اداکارہ کے اہم ایوارڈز شامل تھے۔
تقریب میں اینجلینا جولی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی کمبوڈیا نژاد امریکی رضاکار کے ساتھ نظر آئیں
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسس میکڈورمینڈ کو ملا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ دوسری جنگ عظیم پر مبنی فلم ‘ڈارکسٹ آور’ میں برطانوی وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کا کردار ادا کرنے والے اداکار گیری اولڈ مین کو ملا۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ فرانسس میکڈورمینڈ سیاہ رنگ میں ملبوس نہیں تھیں لیکن انھوں نے کہا: ‘میں اپنی بہنوں کے ساتھ ہوں’
فلم ‘ڈارکسٹ آور’ کو دو ایوارڈز ملے جبکہ تخیلاتی رومانوی فلم ‘دی شیپ آف واٹر’ کو تین ایوارڈز ملے جس میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل تھا جو کہ گولرمو ڈیلٹورو کو ملا۔