امیٹھی (بھاشا)عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس نے آج یہاں کہا کہ ان کا اہم مقصد امیٹھی کے لوگوں سے مل کر ان کے دکھ درد پر گفتگو کرنے کا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امیٹھی کے لوگوں نے ابھی تک صرف بے روزگاری، خراب تعلیم اور غریبی کا ہی تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ان سے خوفزدہ ہے۔ رام نگر سرائے خیمہ سمیت مختلف مقامات پر عوامی جلسوں میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امیٹھی کے عوام اب ترقی کے حق میں ہیں اور اپنا ووٹ دینے کے لئے تیار ہیں ۔
انہوں نے کہا آئندہ پارلیمانی انتخابات میں یہ غلط فہمی دور ہوجائے گی کہ امیٹھی کے لوگ ایک خاص کنبہ کے غلام ہیں۔