بلیا: اترپردیش کے بلیا کے ابھاؤ علاقہ میں سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکے کے ساتھ فوٹو وائرل ہونے سے پریشان ہوکر ایک لڑکی نے کنوئیں میں کود کر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ شیخ پور گرام کے رہنے والی للتا چوہان (20) کی لاش گاؤں کے ایک کنوئیں میں ملی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ لاش کو کنوئیں سے باہر نکال لیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ للتا کا فوٹو ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ واٹس اپ پر وائرل ہوا تھا۔ اس سے پریشان ہوکر اس لڑکی نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ اس سلسلہ میں لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔