کانپور (نامہ نگار)ریاست کے عوام غریبی اور لاچاری کی زندگی گذار رہے ہیں جبکہ سماجوادی پارٹی کی حکومت پیسے کا لالچ دیکر پارلیمانی انتخابات میں کامیاب ہونے کی کوشش کررہی ہے ۔ مذکورہ الزام بی جے پی نے ریاستی حکومت پر عائد کیا ہے۔ بی جے پی کانپور حلقہ کے سماجی بہبود سیل کے کنوینر اودھیش سونکر کی قیادت میں مطالبات سے متعلق ایک عرضداشت ریاستی گورنر کو ارسال کی گئی ۔ عرضداشت میں الزام لگایا ہے کہ بابائے قومی کی برسی پر ہوئی ریاست میں مختلف مقامات پر خام شراب فروخت کی جارہی ہے۔