ہاپوڑ (نامہ نگار )مودی نگر روڈ گاؤں سراواں میں واقع گنے کے کولہو کی زد میں آنے کے سبب ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ نوجوان کے اہل خانہ نے کولہو کے مالک پر قتل کا الزام عائد کیا۔پولیس نے راہل کی لاش کا پنچ نامہ کرنے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لئے نہیں بھیجا۔ موصولہ خبر کے مطابق میرٹھ کے گاؤں سراواں میں کولہو کے مالک ہرسروپ نے اپنا کولہو دستوئی کے باشندے اومی کو ٹھیکہ پر دے رکھا ہے۔ کولہو پر سرائے کا باشندہ راہل کام کرتاہے۔ آج صبح کولہو کی زد میں آکر راہل کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ راہل کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد اس کے اہل خانہ نے اومی کے قتل کا الزام کولہو کے مالک پر عائد کیا۔اطلاع ملنے کے بعد تھانہ کھرکھودا پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم بھیجنے کی تیاری کرنے لگی اسی دوران فریقین میں تصفیہ ہوگیا۔متوفی کے اہل خانہ کے ذریعہ فریاد کرنے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے نہیں بھیجا۔