کولکتہ۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے تریپورہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کامیابی کے لئے کانگریس صدر راہل گاندھی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئےکہا کہ اگر راہل گاندھی نے ترنمول کانگریس کے ساتھ انتخابی اتحاد کی پیشکش کو ٹھكرايا نہ ہوتا تو آج نتیجہ کچھ اور ہی ہوتا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر کانگریس نے اس الیکشن کو سنجیدگی سے لیا ہوتا تو بی جے پی صرف 10 سیٹوں پر ہی سمٹ کر رہ جاتی۔ انہوں نے تریپورہ میں بی جے پی کے قدم جمانے کے لئے بھی کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا وائٹ واش ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا، “بی جے پی کی شکست کا آغاز مدھیہ پردیش، کرناٹک اور راجستھان سے ہوگا۔. اس پارٹی کو اڈیشہ اور مغربی بنگال میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ “
وزیر اعلی نے 25 سال تک تریپورہ میں برسراقتدار رہنے والی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) پر بھی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی نے بی جے پی کے سامنے خودسپردگی کی۔
بی جے پی نے اس الیکشن میں جم کر پیسوں کا استعمال کیا اور انتخابات کے لئے سنٹرل فورسز کا استعمال کیا۔ ای وی ایم مشینوں میں بھی خرابی تھی۔ مجھے حیرت ہے کہ سی پی ایم نے ان سبھی چیزوں کی مخالفت کیوں نہیں کی۔
#بی جے پی#تریپورہ اسمبلی انتخابات 2018#راہل گاندھی#مغربی بنگال#ممتا بنرجی#کولکاتہ