لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ترجمان منوج مشرا نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم دوستوں کو شامل کرنے کے ساتھ ہی ٹی ای ٹی پاس امیدواروں کے ساتھ حکومت نے دھوکہ کیا ہے جس سے ٹی ای ٹی پاس امیدوار مایوس ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیم دوستوں کو اساتذہ کی فہرست میں مستقل اساتذہ کی طرح ٹی ای ٹی پاس کئے بغیر شامل کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ای ٹی پاس ہونے کی لازمیت کو ختم کیا جائے اور ٹی ای ٹی پاس ۷۲ ہزار امیدواروں کی تعیناتی کا راستہ صاف کرنے کے ساتھ ہی باقی ماندہ امیدواروں کو ان کی رقم واپس کرے۔