نئی دہلی: بالی ووڈ کے ماچو مین رہتک روشن ایک اشتہار میں کوہ پیما ارجن واجپئی کے کردار میں نظر آئیں گے ۔رہتک نے کہا ارجن ایک سچی تحریک دینے والی شخصیت ہیں۔ ماؤنٹ ڈیو کے ساتھ ساجھے داری میں پردے پر ان کی کہانی دکھانا میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے ۔
میں انکے حوصلے کو سلام کرتا ہوں۔ وہ کنچن چنگا کی چوٹی سر کرنے جارہے ہیں۔ میں اس کے لئے ان کے کامیاب ہونے کا طالب ہوں۔ واضح رہے کہ یہ اشتہار ماؤنٹ ڈیو کے رسک ٹیکرس آف انڈیا مہم کا حصہ ہے ۔ ارجن واجپئی ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھنے والے تیسرے سب سے کم عمر کے ہندستانی باشندہ ہیں۔ انہوں نے 17 برس کی عمر میں یہ مقام حاصل کرلیا ہے ۔