سہارنپور : اترپردیش میں سہارنپور کے نکڈ علاقہ میں پولیس نے گوشت سے بھرا ہوا ایک ٹرک ضبط کیا ہے حالانکہ گوشت اسمگلر پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ودھاساگرنے آج یہاں بتایا کہ علاقہ میں گذشتہ رات گاجر سے بھرا ایک ٹرک اچانک پلٹ گیا جس سے گاجروں کے نیچے چھپا کر لے جایا جا رہا گوشت سڑک پر بکھر گیا۔مقامی باشندوں کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا حالانکہ ٹرک میں موجود افراد وہاں سے فرار ہو گئے ۔
انہوں بتایا کہ مویشیوں کے ڈاکٹر سے گوشت کی جانچ کرائی جارہی ہے ۔ ٹرک کے نمبر کی بنیاد پر پولیس اسمگلروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے ۔