نیویارک، 31جنوری (رائٹر) امریکہ کے سب سے بڑے پورٹل یاہوانک نے کہا ہے کہ اسے اپنے کچھ یوزرس کے یوزرنیم اور پاس ورڈ ہیک کئے جانے کا پتہ چلا ہے۔کمپنی نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ یوزرنیمس یا پاس ورڈ سیدھے ان سسٹم سے حاصل کئے گئے ہیں یا نہیں۔ لیکن یاہو نے اپنے اپنے متاثر صارفین کو اپنا پاس ورڈ دوبارہ تبدیل کرنے کا پیغام بھیج کر ان کی حفاظت کرنے کی کوسش کی ہے۔یاہو نے کہا ہے کہ اس نے اپنے یوزرس کے اکاونٹ کو مزید محفوظ بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔