نئی دہلی: مشہور فلمی اداکارہ شری دیوی کی یاد میں مہاراشٹر واقع پونے میں قومی فلم میوزیم (این ایف اے آئی ) نے 9 مارچ سے سہ روزہ فلم تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔ این ایف اے آئی کی جانب سے منعقد اس تقریب کے دوران بالی وڈ کی چاندنی شری دیوی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ شری دیوی اور کمل ہاسن کی اداکاری والی تمل فلم سندرم بھی دکھائی جائے گی ۔ بالو مہندرا کی اس فلم میں شری دیوی نے بہترین رول ادا کیا تھا جسے لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں ۔
شری دیوی نے اس فلم میں یاد داشت کھو دینے والی خاتون کا کردار نبھایا تھا۔ اس فلم کا بعد میں ‘صدمہ ‘ کے نام سے ہندی میں ریمیک کیا گیا ۔نویں دفعہ منعقد ہونے والے اس تقریب کو این ایف اے آئی آشے فلم کلب اور خواتین کے ایام گروپ کے ساتھ متحدہ طور منعقد کر رہا ہے ۔ بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر منعقد کئے جانے والے اس تقریب کا موضوع مسافر خواتین ہیں۔
9 مارچ کو تقریب کا آغاز سڈنی پولک کی ‘ آؤٹ آف افریقہ’ نامی فلم سے ہوگا ۔اس تقریب میں ایام گروپ ٹریول بلاگر ریتو ہریش گویل کو سفر کے بارے میں ان کی تحریروں کیلئے اعزاز سے نوازے گا ۔جولیا رابرٹ کی اداکاری والی فلم ‘اٹ گرے لو’ کی نمائش کے ساتھ ہی اس تقریب کا اختتام ہو جائیگا۔
این ایف اے آئی 8 مارچ کو ایک خاص تقریب میں ہندوستانی فلموں میں 60 کی دہائی تک کام کرچکی خاتون اداکاراؤں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے آؤ ڈیو ویزوئل کلپس بھی دکھائے گا۔
اس پروگرام میں فلمی ماہرین سلما تنکر ، بندنا کلکرنی اور عثمان شیخ کے ساتھ تبصرہ کریں گی ۔غور طلب ہے کہ قریب پانچ دہائیوں تک بالی وڈ اور جنوبی ہند کی فلموں میں اپنی شوخ اور سنجیدہ اداکاریوں کی بدولت شائقین اور مد احوں کے دلوں میں جگہ پا نے والی سپر اسٹار شری دیوی کا گذشتہ 24 فروری کو دبئی میں انتقال ہوگیا ۔