سعودی عرب میں گذشتہ برس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک خصوصی فرمان کے تحت خواتین کی ڈرائیونگ پرعاید پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تو اس کا ملکی اور عالمی سطح پر خیر مقدم کیا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد خواتین نے ڈرائیونگ سیٹوں پربیٹھنا اور گاڑی چلانے کی تربیت حاصل کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودیہ میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کے لیے قائم کردہ ڈرائیونگ سینٹرز پر کافی رش ہے۔
سعودی شہر جدہ کی ایک مقامی خاتون فاطمہ سالم نے بھی لاکھوں دیگرخواتین کی طرح ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔ اس درخواست کی روشنی میں رواں سال جون میں اسے بھی گاڑی چلانے کی اجازت مل سکتی ہے۔
تیس سالہ فاطمہ اس وقت ایم اے کی طالبہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں قدرے پریشان ہوں مگر مجھے ہے کہ میں جلد ہی گاڑی چلانے فن سے مکمل طورپر آگاہ ہوجاؤں گی۔
کار ریس کے مقابلوں میں حصہ لینے والی اطالوی خاتون فرانسیسکا بارڈینی کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کے لیے چند احتیاطیں لازم ہیں۔
اپنی اعصاب کو مکمل طورپر ڈھیلا چھوڑیں، یہ ذہن میں رکھیں کہ کیمرے آپ کو دیکھ رہےہیں۔ سیلٹ بیلٹ ضرور باندھیں۔ انہوں نے سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے میں ان کی مدد شروع کی ہے۔ فاطمہ سالم بھی انہی سے ڈرائیونگ سیکھ رہی ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے گذژتہ برس شاہی فرمان میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عاید پابندی اٹھا دی تھی۔