چنڈی گڑھ، 31 جنوری (یو این آئی) پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی (پی پی سی سی) کے صدر پرتاپ سنگھ باجوہ نے آج سبسڈی والے گیس سلنڈروں کی تعداد نو سے بڑھا بارہ کرنے کے لئے وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔مسٹر باجوہ نے کہا کہ مسٹر ر اہل گاندھی نے جو اے آئی سی سی کے نائب صدر ہیں حال ہی میں دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں ہونے والیاے آئی سی سی اجلاس کے دوران وزیراعظم منموہن سنگھ کے ساتھ ایل پی جی سلنڈروں کا معاملہ اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت نے مسٹر گاندھی کے مشورے پر ایل پی جی سلنڈروں کی حد بڑھا دی ہے اور جس سے عام آدمی کو بے حد راحت ملے گی۔