ممبئی۔کل ہند کسان سبھا کی زیرقیادت35000سے زائد کسان بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کے ناکام اقتصادیوں پالیسیوں کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی ہے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ کسانوں کے لئے قرضہ جات کی تکمیل‘ قبائیلوں کو اراضیات کی اجرائی اور فصل سے جڑی قیمتوں میں توازن کی برقراری ہے۔
منتظمین کے مطابق بی جے پی کی ساتھی شیو سینا کے راج ٹھاکرے‘ ناؤ نرمان سینا‘ کے علاوہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے بھی کسانوں کی حمایت کا اعلان کیاہے۔کل کسان سبھا کے اجیت ناوالے نے کہاکہ سینا کے سینئر لیڈر یکناتھ شنڈے کے ممبئی میں ریالی پہنچنے کے ساتھ ہی کسانوں کا استقبال کیا۔
ناوالے نے کہاکہ’’ شنڈے نے تھانے میں احتجاجیوں کا استقبال کیا ہے اور کسانو ں کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ شنڈے نے شیوسینا سربراہ ادھوئے ٹھاکرے کا پیغام بھی احتجاجیوں کوپڑھ کرسنایا۔اسی طرح ایم این ایس کی راج ٹھاکرے کی پیغام ابھیجت جادھونے پڑھ کر سنایا‘ ایم این ایس نے بھی کسانو ں کی حمایت کا اعلان کیاہے۔