اورنگ آباد:ہزاروںمسلم خواتین نے مرکز کے طلا ق ثلاثہ بل کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت پر یہاں ‘ خا ص و عام میدان’ سے ڈویژنل کمشنر کی آفس تک انتہائی منظم اور ڈسپلن طریقے سے ریلی نکالی گئی۔
اس موقع پر آرگنائزر کمیٹی کی کنوینر نے کہا کہ مذکورہ بل ہندوستانی آئین میں آزادیٔ اظہار رائے اور مذہب کی آزادی کے التزامات کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں کو بانٹنے کی کوشش ہے ۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مسلم پر سنل میں حکومت کو مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ مظاہرین نے ڈویژنل کمشنر کو طلاق ثلاثہ بل کے خلاف میمورنڈم پیش کیا ۔
مظاہرین نے صدر جمہوریہ کی اس تقریر کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے اس بل پر غور کرنے کیلئے کہا تھا۔مظاہرین نے کہا کہ بل جو ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں زیر التوا ہے ،سلیکٹ کمیٹی کو بھیجا جائے ۔