واشنگٹن: امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق موبائل فونز کا بہت زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ تحقیق کے مطابق چودہ یا اس سے زائد گھنٹے موبائل فون استعمال کرنے والے افراد جسمانی طور پرعام لوگوں سے زیادہ چاق و چوبند اور فٹ نہیں ہوتے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ موبائل ڈیوائس کو زیادہ استعمال کرنے والے افراد سست طرز زندگی کے عادی ہو جاتے ہیں جس سے سے ذیابیطس، موٹاپے، امراض قلب اور بلڈ پریشر جیسے متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے