چنڈی گڑھ: پنجاب پولیس کی انسداد انٹلی جنس برانچ نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے مبینہ طور پر تربیت یافتہ ایک ایجنٹ کو موہالی سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جو میں ‘لون بلف حملہ’ کو انجام دینے کی کوشش میں تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایجنٹ کی شناخت اندرجیت عرف رنکو کے طور پر کی گئی ہے اسے گزشتہ روز پولیس نے موہالی سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ فریدآباد سے آیا تھا۔ پولیس نے اس کی کار سے کچھ کیمیکل، دو ریموٹ کنٹرول اور دھماکہ خیز اشیاء برآمد کی ہے ۔ترجمان نے مطابق انجینئرنگ میں گریجویٹ اور ایم بی اے کے ڈگری یافتہ اندرجیت فریدآباد کا باشندہ ہے اور وہیں ایک کمپنی میں سروس کرتا ہے ۔ اس نے آئی ایس آئی کی مدد سے دیسی بم بنانے کی تربیت لی تھی اور بم بنانے کے لئے آن لائن مواد پہنچا رہا تھا۔ اسے آئی ایس آئی کی جانب سے پنجاب میں بم حملہ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اندرجیت نے پولیس کو پوچھ گچھ کے دوران ب تایا کہ آئی ایس آئی کے حکام نے تقریبا دو برس قبل فیس بک کے ذریعے رابطہ بنایا تھا اور تبھی سے ان سے مسلسل بات چیت کررہا تھا۔