لکھنؤ۔اترپردیش میں آج دن میں پاور کارپوریشن کے ذریعہ ۸۷۲۹ میگاواٹ بجلی کی سپلائی کی جارہی ہے،آج دن میں دو بجے ریاستی بجلی پیداوار کارپوریشن کے بجلی گھروں سے ۲۸۹۶میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہورہی تھی جس میں اوبرا سے ۴۷۱ میگاواٹ،انپراسے ۱۴۴۱ میگاواٹ، پنکی سے ۷۷ میگاواٹ، ہردواگنج سے ۴۲۸ میگاواٹ اور پاریچھاسے ۴۷۹ میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہورہی تھی، اس کے علاوہ ۸۴ میگاواٹ آبی بجلی کی پیداوار ہورہی تھی۔ پاورکارپوریشن کے ذریعہ مرکزی حلقہ سے ۲۳۹۵ میگاواٹ بجلی کی درآمد کی جارہی تھی۔اس کے علاوہ کو۔ جنریشن سے ۷۰۰ میگاواٹ، روزا سے ۱۰۸۰ میگاواٹ، بجاج اینرجی سے ۱۹۷میگاواٹ اور لینکو سے ۵۴۰ میگاواٹ بجلی درآمد کی جارہی تھی۔