یروشلم۔ غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی اور آنسو گیس برسائے جس میں آٹھ فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
فلسطینیوں نے دوسرے جمعہ کو بھی غزہ کی سرحد پر مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شریک ہوئے۔ فلسطینی مظاہرین نے سرحد پر ٹائر جلائے اور آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے بازی کی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، اسرائیل فوج نے احتجاج کر رہے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی جس میں آٹھ فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد 30 مارچ ’یوم الارض‘ سے اب تک شہدا کی تعداد 22 ہوگئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی ہے۔