بدایوں : بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے نام میں رام جی کے اضافہ کے ساتھ ہی ان کے مجسمہ کا بھی اب بھگواکرن کردیا گیا ہے۔ بدایوں ضلع کے کنور گاوں کے دوگریا میں جمعہ کی رات توڑے گئے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کو نیلے رنگ کی بجائے بھگوان رنگ میں رنگا گیا ہے۔ اتوار کو سماج کے لوگوں اور پولیس اہلکاروں کی موجود میں اس مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی۔
یہ پہلا موقع ہے جب بابا صاحب امبیڈکر کا مجسمہ نیلے رنگ کی بجائے زعفرانی رنگ میں رنگا ہوا نظر آیا۔ بابا صاحب کے بھگوارنگ میں رنگے مجسمہ کو دیکھ کر علاقہ کے لوگ بھی حیران ہیں۔ تعجب خیز بات یہ ہے کہ مجسمہ کے رنگ پر نہ تو اب تک بی ایس پی کے کارکنوں نے ہی کوئی اعتراض کیا ہے اور نہ ہی بابا صاحب کے ماننے کی طرف سے ہی اس بابت کوئی سوال اٹھایا گیا ہے۔
اب اترپردیش میں بھگوا ہوئے بابا صاحب بھیم راو رام جی امبیڈکر
بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے نام میں رام جی کے اضافہ کے ساتھ ہی ان کے مجسمہ کا بھی اب بھگواکرن کردیا گیا ہے۔
در اصل گزشتہ دنوں دوگریا گاوں میں بابا صاحب کے مجسمہ کو کچھ غیر سماجی عناصر نے توڑ دیا تھا ، جس کے بعد ماحول میں کشیدگی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے آنا فانا میں آگرہ سے امبیڈکر کا نیا مجسمہ منگوایا اور اتوار کو مقامی لوگوں کی موجود میں اس نئے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی۔
اس موقع پر بی ایس پی ضلع صدر ہیمیندر گوتم سمیت پارٹی کے کارکنوں نے جوش و خروش کے ساتھ مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے ، لیکن نیا مجسمہ پہلے والے سے الگ تھا ۔ امبیڈکر کا نیا مجسمہ نیلے رنگ کی بجائے زعفرانی رنگ میں نصب کیا گیا۔ عام طور پر بابا صاحب کے مجسمہ کا رنگ نیلا دیکھنے کو ملتا ہے۔
زعفرانی رنگ میں رنگے با باصاحب کے مجسمہ پر اب سیاسی بیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے ترجمان اور ایم ایل سی سنیل سنگھ سجن نے کہا ہے کہ یہ حکومت صرف بھگوا کرن کرکے دیگر معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس حکومت میں ماں بیٹی او خواتین محفوظ نہیں ہیں۔