حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی ولادت باسعادت مدینہ منورہ کے قریب مقام ” ابواء” میں اور آپ کی شہادت 25 رجب سنہ 183 ہجری قمری میں ہوئی ۔ امام کاظم (ع) نے اسلامی تعلیمات کی ترویج کے ساتھ عباسی حکومت کے خلاف جد و جہد بھی جاری رکھی۔
تاریخ اسلام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی ولادت باسعادت ۱۲۸ہجری قمری میں مدینہ کے قریب مقام ” ابواء” میں اور آپ کی شہادت 25 رجب سنہ 183 ہجری قمری میں ہوئی ۔ امام کاظم (ع) نے اسلامی تعلیمات کی ترویج کے ساتھ عباسی حکومت کے خلاف جد و جہد بھی جاری رکھی۔
آپ نے بیس سال تک کی عمر اپنے والد ماجد حضرت امام صادق (ع) کے ساتھ گزاری اور امام صادق (ع) کی شہادت کے بعد 35 سال تک مسلمانوں کی امامت و ہدایت کی فرائض انجام دیتے رہے ۔ آپ نے اس راہ میں بہت سی مشکلات اور صعوبتیں برداشت کیں۔ آپ (ع) کے علم سے فیضیاب ہونے والے بہت سے شاگردوں نے اسلامی علوم و تعلیمات کوپوری دنیا میں رائج کیا۔ جب حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نےفرائض امامت سنبھالے اس وقت عباسی خلیفہ منصوردوانقی بادشاہ تھا یہ وہی ظالم بادشاہ تھا جس کے ہاتھوں بے شمارسادات مظالم کا نشانہ بن چکے تھے سادات زندہ دیواروں میں چنوائے گئے یا قید کردیئے گئے تھے۔