وارانسی: وارانسی کے روہنیا علاقے میں ہفتہ کو 21ویں دولت مشترکہ کھیلوں میںگولڈ میڈل جیتنے والے ویٹ لیفٹر پونم یادو پر حملہ ہوا ہے۔ حملے کے بعد پونم نے اس کی اطلاع پولس کو دی ہے۔
معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہپولیس میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں پونم یادو کی کوئی چوٹ نہیں ہے۔
یہ واقعہ منگوار گاؤں کا ہے۔حملہ اس وقت ہوا، جب پونم منگوار میں اپنی بہن سے ملنے کے لئے گئی تھیں۔ پونم یادو اور ان کے رشتہ داروں پر گاؤں کے پردھان اور اس کے حامیوں نے حملہ کردیا۔ پونم اور رشتہ داروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ دریں اثنا گاؤں کے پردھان اور اس کے حامیوں نے گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور نقصان پہنچایا۔
کامن ویلتھ گیم میں گولڈ میڈل جیتنے والی پونم یادو پر وارانسی میں حملہ
پولیس کے مطابق پونم آج صبح اپنےوالد کے ساتھ بنارس میں اپنی بوا کے گھر گئی تھیں۔ بوا کا گائوں پردھان سے پہلے سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے۔ جب پونم وہاں پہنچیں، تب بھی وہاں کسی بات پر تنازعہ ہوگیا۔ معاملہ رفع دفع کرانے آئیں پونم پر پڑوسیوں نے بھی حملہ کردیا۔ بتایاجا رہا ہے کہ صبح میں پونم کی بوا اور پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اسی دوپہر میں پونم کے پہنچنے پر مارپیٹ ہوگئی۔ پونم کی موسیری بہن نے بتایا کہ پردھان اور پڑوسیوں نے مل کران پر حملہ کیا۔اینٹ، پتھر اور لاٹھی سے حملہ کیا، اسی دوران جب پونم نے معاملہ رفع دفع کرنا چاہا تو مقامی لوگوں نے انہیں بھی لاٹھی اور ڈنڈوں سے مارا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دو نوںخاندان کے درمیان یہ تنازعات طویل عرصے سے چل رہاہے۔
فی الحال حملے کے بعد پونم وارانسی کے لئے روانہ ہوچکی ہیں۔ پونم کی بوا کی طرف سے پولیس میں گرام پردھان اور اس کے حامیوں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پونم یادو وارانسی پہنچیں، جہاں ایئر پورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیاگیا تھا۔ اس موقع پر پونم کے اہل خانہ اور رشتہ دور استقبال کے لئے موجود تھے۔ گولڈ میڈل جیت کر ملک کانام بلند کرنے والی کاشی کی بیٹی پونم یادو کا استقبال کرنے کےلئے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ اس دوران بابت پور ایئر پورٹ سے لے کر داندو پور تک جگہ جگہ مختلف تنظیموں کی جانب سے بنارس کی بیٹی کا استقبال کیاگیا۔