جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور پولیس نے برسٹھی علاقہ میں ایک شخص کو گولی مارکر قتل کرنے کے الزام میں آٹھ ماہ سے فرار ایک بدمعاش کو گرفتار کیا ہے ۔
اس بدمعاش پر 25 ہزار روپے کا انعام بھی ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کے کے چودھری نے آج بتایا کہ گزشتہ برس 3 اگست کو کچھ لوگوں نے سورج دوبے کو گولی مارکر قتل کردیا تھا۔ اس معاملے میں پردھان پتی ، لوکش تیواری سمیت چھ افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ پولیس اس سلسلہ میں پانچ افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج چکی ہے ۔
لیکن لوکش تیواری تبھی سے فرار ہے ۔ عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اس کے گھر کی قرقی بھی کی گئی اور اس کے بعد بھی عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اس پر 25 ہزار روپے کا انعام کا اعلان کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع ملنے پر لوکش تیواری کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کسی کی تیرہویں میں شامل ہونے آیا تھا۔ گرفتار ملزم کو آج عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا جائے گا۔