لکھنئو۔ نابالغ سے ریپ پر پھانسی کے التزام کو لے کر مرکزی حکومت کو خط لکھنے کے وزیر اعلی یوگی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایس پی لیڈر اعظم خان نے کہا ہے کہ یوگی حکومت کو 302 کے ملزمان کے ساتھ ساتھ، ریپ ملزمان کے مقدمے بھی لے لینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کی یوگی حکومت لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔
بی جے پی لیڈر بکل نواب کے ذریعہ مندر میں پوجا ارچنا کرنے پر جاری فرمان پر جواب دیتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ کون مسلمان ہے کون نہیں ہے، یہ طے کرنے والے لوگ کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بکل نواب کو اسلام سے باہر کرنے کے لئے فرمان جاری کرنے والے لوگ ہی اسلام کا مذاق بنا رہے ہیں۔
وہیں، مایاوتی کی حکومت کی تعریف کر سرخیوں میں آئے یوگی حکومت میں وزیر سوامی پرساد موریہ کے تئیں اپنی لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے اعظم نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم ہے کہ سوامی پرساد موریہ کون ہیں۔ حالانکہ، بعد میں سوامی پرساد موریہ کو لے کر انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لئے ایسے لوگ کچھ بھی کریں گے۔