اجودھیا،فیض آباد(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی سر براہ ملائم سنگھ یادو اور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ۳ فروری کو گونڈا میں مجوزہ مہاسبھا ریلی میں اجودھیا اور فیض آباد سے ہزاروں کی تعدادمیں کارکنان اور سماج وادی پارٹی رہنما شامل ہونگے۔ یہاں سے تقریباً ۲۰۰ بسوں اور نجی گاڑیوںسے تقریباً ۲۰ ہزار کی تعداد میںلوگ شامل ہونگے مذکورہ باتیں وزیر مملکت برائے تفریحی ٹیکس تیج نارائن پانڈے پون نے جمعہ کو بڑلا دھرم شالا اجودھیامیں تیاری جلسے کے دوران سماج وادی پارٹی شہر کمیٹی میں کہیں انہوںنے مہاسبھا ریلی کی تیاری اور اس میں شامل ہونے کے لئے سماج وادی پارٹی کارکنان کو ذمہ داریاں سونپی ہیں کہ ایک ساتھ اجودھیا سے سبھی گونڈا ریلی میں شامل ہونے کے لئے روانہ ہونگے ۔ مسٹر پانڈے نے کہا کہ اجودھیا کی ترقی سماج وادی پارٹی کی دین ہے ۔ تقریباً ۲ برسوں میں جتنا کام سماج وادی پارٹی نے اجودھیا میںکرایا ہے اتنا گزشتہ ۲۰ برسوں میں بھی نہیں ہوا۔ انہوںنے کہا کہ سماج وادی پارٹی ہی اجودھیا اور عوام کی ترقی کی لئے کام کرتی ہے ۔ انہوںنے سماج وادی پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ سماج وادی پارٹی رکن پارلیمنٹ امید وار مترسین یادو کو یہاںسے رکن پارلیمنٹ منتخب کرانا ہے ۔ اس کے لئے ابھی سے کمر کس لیں ۔ سماج وادی پارٹی ضلع ترجمان چودھری بلرام یادو اور اکھیلیش پانڈے نے کہا کہ ریلی میں سب سے زیادہ بھیڑ اجودھیا اسمبلی حلقے سے ہی شامل ہو گی ۔ جلسے کی صدارت شہر صدر گجراج تیواری اور نظامت شہر جنرل سکریٹری سشیل جیسوال نے کی ۔ اس دوران سماج وادی پارٹی ریاستی کمیٹی کے رکن محمد حلیم ، روی مہروترا ،مہنت رام داس ، کلا وتی پانڈے، پون چورسیا،وجے یادو، رام سورت یادو، محفوظ احمد، نند کمار گپتا، شالنی پانڈے ، رام کیول وغیرہ موجود تھے۔