ممبئی۔ بائیک سوار دو جرائم پیشہ افراد نے شیوسینا لیڈر سچن ساونت کو بوریولی علاقہ میں گولی مار کر قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقہ کے گوکل نگر میں جائے وقوعہ پر پہلے تو ساونت کو بدمعاشوں نے روکا ،پھر ان کو گولی ماردی۔ انہیں فوراً ہی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، جبکہ ان کے قتل کے وجو ہات کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔ سینئر پولیس افسران نے واقعہ کے بارے میں زیادہ تفصیل دینے سے انکار کر دیا۔