بغداد، یکم فروری (یو این آئی) عراق میں گزشتہ ماہ جنوری میں مختلف پرتشدد واقعات میں 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں بیشتر عام شہری تھے۔ دریں اثنا سیکورٹی فورسیز کی کارروائی میں 189 انتہاپسند ہلاک اور 548 گرفتار کئے گئے۔عراق کی وزارت داخلہ، وزارت صحت اور وزارت دفاع سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ جنوری میں 795 عام شہری تشددکی نذر ہوگئے۔ دریں اثنا سیکورٹی فورسیز کی کارروائی میں 189 انتہاپسند ہلاک کئے گئے اور 548 کو گرفتار کئے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ جنوری میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں 1633 عام شہری، 238 فوجیوں اور 153 پولیس جوانوں سمیت 2024 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اپریل 2008 کے بعد پہلی بار عراق میں ایک مہینے میں اتنی زیادہ تعداد میں لوگوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اپریل 2008 میں یہاں 1073 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔