سلطانپور: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے آج کہا کہ ہندوستان کو اقتصادی سپر پاور بنانے کے لئے گاؤںسے نقل مکانی روکنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ نقل مکانی روکنے کے لئے گاؤں میں بنیادی سہولیت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا میں اقتصادی طاقت بنانے کے لئے گاؤں سے نقل مکانی روکنا ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اسی مقصد کے لئے گاؤں کو اقتصادی ترقی کا محور بنایا ہے ۔
انہوں نے بتایا گرام پنچائتوں کو ترقی کے لئے پہلے کبھی اتنی رقم کبھی نہیں ملی تھی۔انہوں نے کہا کہ گاؤں کی ترقی سے نقل مکانی روکے گی۔ نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا۔ وزیرعلیٰ یوگی نے کہاکہ اب گاؤں کی ترقی کی لگام نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوگی۔
اگر گاؤں کی ترقی ہوگی تو ملک کی ترقی ہوگی۔وزیراعلیٰ سلطانپور کہ ایک روزہ دورے پر آئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں کی رسی کی بنی مصنوعات دیکھی ہیں، اس کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔