فیض آباد(نامہ نگار) ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی کے امتحان کنٹرولر کیلاش ناتھ کے ذریعے ۳۰ جنوری کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ۲۰۱۴ کے امتحان فارموں کو آن لائن پُر کئے جانے کی آخری تاریخ آخری طور سے توسیع کر کے پانچ فروری تک کر دی گئی ہے۔ توسیع تاریخ کی اس آخری حد تک ریگولر ، سابق اور پرائویٹ امتحان دینے والے اپنی درخواستیں آن لائن پُر کر سکیں گے۔ اسی سلسلے میں متعلقہ کالج انہیں دئے گئے لاگ ان اور پاسو
رڈ کے ذرئعے ۱۰ فروری تک درخواست فارموں کو ویب سائٹ کے ذریعے ویری فائی کرسکیںگے۔