سمستی پور، یکم فروری (یو این آئی) بہار میں ضلع سمستی پور کے مفصل تھانہ علاقہ کے لگونیا رگھوکنٹھ گاؤں کے نزدیک آج صبح پولیس نے ایک 30 سالہ نوجوان کی لاش برآمد کی ہے۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ گاؤں کی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے اس گاؤں کے نزدیک سڑک کنارے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی۔ فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ شبہ ہے کہ بدمعاشوں نے اسے اغوا کرکے گولی مار کر قتل کردیا۔ مقتول کی لاش پر چاقو کے بھی کئی نشانات ملے ہیں۔ جائے واردات سے پولیس نے ایک خالی کارتوس اور ایک موبائل فون برآمد کیا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔