ہماچل پردیش کے سولن ضلع میں غیر قانونی تعمیرات منہدم کرنے آئی ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ (ٹی سی پی) کی خاتون آفیسر کو گولی مار کر ان کا قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے میں خاتون آفیسر کی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر زخمی ہے۔
زخمی شخص کو سولن اسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے۔ گولی مارنے کے بعد ملزم جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔ مقتول شیل بالا اسسٹنٹ ٹاؤن پلانر کے عہدہ پر تعینات تھی۔ معاملہ سولن ضلع کے کسولی کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نے دو گولیاں خاتون آفیسر پر چلائیں جبکہ ایک گولی مزدور پر داغی۔
یہاں منگل کو سپریم کورٹ اور این جی ٹی کے حکمنامہ کے بعد مقامی انتظامیہ ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تھی۔ اس دوران بھاری پولیس فورس بھی تعینات کر دی گئی تھی۔ ہوٹل مالکان میں تعمیرات کو توڑنے کو لے کر غصہ تھا۔.
اسی وجہ سے ہوٹل کے اس ملزم تاجر نے عورت پر بندوق تانی اور پھر گولی مار دی۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ ملزم کی پہچان نارائنی گیسٹ ہاوس مالک ونے کے طور پر ہوئی ہے۔ فی الحال وہ فرار ہے۔