پاکستان کی کراچی جیل میں گزشتہ پانچ سالوں سے بند ہندستانی شہری جتیندر ارجن وار واگہ بارڈر سے ہندستان پہنچ چکا ہے۔جتیندر ارجن وار کی رہائی ہونے کی خبر ملنے کے بعد اہل خانہ میں خوشی کا لہر دوڑ گئی ہے۔جتیندر کو بلڈ کینسر اور ٹی بی کی بیماری ہے۔گزشتہ دیڑھ سال سے ان کا ٹی بی کا بھی علاج چل رہا تھا۔
پاکستان سے جتیندر نے جیسے ہی امرتسر کی واگہ بارڈر سے اینٹری کی۔وہاں اسے بی ایس ایف کے حوالے کیا گیا۔اس کے بعد دسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ھوالے کرنےکے بعد جتیندر کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔جتیندر کی جانچ کی جا رہی ہے۔
بیمار ہونے کی حالت میں جتیندر کا علاجکرایا گیا۔جانکاری ملی ہے کہ مکمل علاج اور صحت یاب ہونے کے بعد ہی جتیندر کو امرتسر سے بر گھات لانے کی کارروائی کی جائے گی۔
بتادیں کی سیوانی ضلع کے بر گھات کا رہنے والے جتیندر کو پاکستان کی جیل میں گزشتہ 5 سال سے قید کر کے رکھ اتھا۔اسے بیماری کی وجہ سے جیل سے نکال کر رہیب سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ جتیندر ارجن وار ک وہندستان۔پاکستان سرحد پر پکڑا گیا تھا ۔12 اگست 2013 کو پاکستان کےکھوکھرپار میں جتیندر کو پاکستانی رینجرس نے پکر لیا تھا۔
اے ایس پی گوپال کھناڈیل نے بتایا کہ پاکستان سے رہائی ہونے کے بعد اپنے ملک آ رہے جتندر کو برگھاٹ تک لانے میں وقت لگ سکتا ہے۔اے ایس آئی سراٹھے اور ہندستان جمعرات کو واگہ بارڈر (امرتسر) پہنچے۔یہاں جتیندر کی صحت ٹھیک رہی تو مکمل علاج اور صحت یاب ہونے کے بعد ہی جتیندر کو امرتسر سے برگھاٹ تک لانے کی کارروائی کی جائے گی۔