نئی دہلی : مرکزی خواتین و اطفال ترقیات کی وزیر مینکا گاندھی نے خواتین کے وقار اور ساکھ کے لئے حکومت کے اہداف پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ لڑکیوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
مسز گاندھی نے یہاں ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو’ پروگرام کے ایک قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اس پروگرام کا پورے ملک میں خیر مقدم کیا گیا ہے اور لوگ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’ پروگرام کی کامیابی میں مسلسل نگرانی، مقامی غیر سرکاری تنظیموں، ٹیچر تنظیموں اور آنگن باڑی و آشا کارکنوں کے تعاون کا فعال کردار رہا ہے .
اس موقع پر خواتین و اطفال ترقیات کے ریاستی وزیرمملکت ڈاکٹر ویرندر کمار اور سیکرٹری راکیش شریواستو بھی موجود تھے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کی نوڈل ٹیم کو ایک ای میگزین شروع کرنی چاہئے .
اس کے علاوہ اس طرح کے سسٹم بھی تیار کیا جانا چاہئے جس سے دونوں جانب کے تمام افسران ایک دوسرے کے ساتھ اپنے مسائل، تجربات اور حل کا اشتراک کر سکے ۔ اس ایک روزہ کانفرنس میں 244 اضلاع کے نوڈل افسران ، ریاستی نوڈل افسران اور سینئر افسران نے حصہ لیا۔کانفرنس میں پیدائش کے وقت جنس تناسب کو بہتر بنانے اور لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے حوالے سے خواتین و اطفال ترقیات کی وزارت اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے سینئر حکام نے بات چیت کی.
ایک مباحثہ کے دوران منتخب کردہ بی بي بي پی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ گزشتہ تین برسوں کے دوران شروع کئے گئے اقدامات کے تجربے کو اشتراک کیا۔ ہریانہ نے خاص طور سے اپنی پریزنٹیشن پیش کی.
کانفرنس میں شہری تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔اس کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ترقیات خواتین و اطفال ، سماجی بہبود، تعلیم اور صحت کے محکموں کے پرنسپل سکریٹری اور 244 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور ضلع مجسٹریٹ بھی موجودتھے ۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم نے آٹھ مارچ کو کہا تھا کہ بي بی بی پی پروگرام کو بڑھاکر پندوستان کے 640 اضلاع میں کیا جائے گا. فی الحال یہ پروگرام 161 اضلاع میں نافذ ہے اور اس میں 244 نئے اضلاع کو شامل کر دیا گیا ہے ۔ باقی 235 اضلاع کو میڈیا اور بیداری مہم سے منسلک کیا جائے گا۔