بستی: اتر پردیش کے ضلع بستی کی پولیس نے فرضی مارک شیٹ لگا کر سرکاری اسکول میں تعینات دو ٹیچروں کوآج گرفتار کر لیا ۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع میں فرضی مارک شیٹ لگا کر سرکاری اسکولوں میں ملازمت کرنے والے چار ٹیچروں کے خلاف معاملے کی جانچ جوائنٹ ایڈوکیشن ڈائریکٹر ضلع بستی کے ذریعہ کرائی گئی تھی ۔
محکمہ کی جانچ میں قصوروار پائے جانے پر گذشتہ سال 27 مارچ کو کوتوالی تھانے میں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں دو ملزم ٹیچر وں کو دیوریا کے سمرے پور کے رہنے والے دگوجے مشرا اورضلع مؤ کے محمد آباد کے رہنے والے رجنیش کمار سنگھ کو کوتوالی پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
غور طلب ہے کہ بستی کے علاوہ پوری ریاست میں فرضی سند کی بنیاد پر تقرری پانے والے ٹیچروں کے خلاف معاملے درج کئے گئے ہیں ۔