کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کیلئے ہر پولنگ بوتھ پر پختہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ حالانکہ بیلگاوی اسمبلی سیٹ کے پولنگ بوتھ سے ایک مسلم خاتون کا برقع اترانے کی خبر آئی ہے۔
در اصل ووٹ ڈالنے پہنچی مسلم خاتون سے برقع اتارنے کیلئے کہا گیا ، جس کی خاتون نے شدید مخالفت کی ۔ اس کے بعد وہاں بھیڑ جمع ہوگئی ۔
مردم شماری کے مطابق بیدر ، کلبرگی اور بھٹکل جیسے علاقوں کی اسمبلی سیٹوں پر 30-50 فیصد مسلم رائے دہندگان ہیں ۔ وہیں بنگلورو کی 20 سیٹوں پر ان کی تعداد 10-50 فیصد تک ہے۔